پاکستان نے 2025 کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو کامیابی حاصل کرنے کے امکانات پر بات کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ یہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ پاکستان نے آخری بار 2017 میں اس ٹورنامنٹ کو جیتا تھا۔
اس بار پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور کچھ میچز یو اے ای میں بھی کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کے شائقین کرکٹ کی نظریں اس ٹیم پر مرکوز ہیں کہ آیا یہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹل کو دوبارہ اپنے نام کر پائے گی۔
بابر اعظم نے 2023 کے ورلڈ کپ کے بعد کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد محمد رضوان کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ محمد رضوان کا پہلا 50 اوور کا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہو گا جس میں وہ پاکستان کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کے ابھرتے ہوئے سٹار صائم ایوب اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن پائیں گے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹاپ آرڈر بیٹر عبداللہ شفیق بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، جس کے بعد بابر اعظم کا اوپننگ پوزیشن پر کھیلنا تقریباً یقینی ہو گیا ہے۔
2017 کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار سنچری بنانے والے فخر زمان کو بھی اس اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، فہیم اشرف، خوش دل شاہ اور سعود شکیل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ یہ تمام تبدیلیاں پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لیے خوش آئند ہیں اور ٹیم کو ایک نئی توانائی فراہم کرتی ہیں۔
یہی اسکواڈ چیمپین ٹروفی سے قبل جنوبی افریقہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی سیریز میں بھی حصہ لے
Leave a Reply